وزیراعظم کے مشیروںامیر مقام، عرفان صدیقی جام معشوق اور سردار مہتاب کوذمہ داریاں تفویض،وفاقی وزیر کادرجہ حاصل ہوگا

18 اگست 2017

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے مشیروں اورمعاونین خصوصی کو ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں۔ مشیروں میں انجینئر امیر مقام کو سیاسی امور کی ذمہ داری دی گئی۔ ان کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا۔ عرفان صدیقی کو وفاقی وزیر کی حیثیت کے ساتھ تاریخ اور ادبی ورثہ کی ذمہ داری دی گئی۔ جام معشوق علی ارسا امور کے نگران ہوں گے۔ ان کا درجہ بھی وفاقی وزیر کے مساوی ہوگا۔ سردار مہتاب احمد خان شہری ہوابازی کے مشیر ہوںگے۔ انہیں وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا۔ معاونین خصوصی میں ڈاکٹر سید آصف سعید کرمانی کو وزیر مملکت کے درجہ کے ساتھ سیاسی امور، مفتاح اسماعیل کو وزیر مملکت کی حیثیت سے اقتصادی امور، ڈاکٹر مصدق ملک کو میڈیا امور، ظفر اﷲ خان کو قانون اور خواجہ ظہیر احمد کو ادارہ جاتی اصلاحات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ان کا درجہ وزیر مملکت کا ہوگا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...