;; ترجمان نیب کا شریف خاندان کے کیسوں سے متعلق بات کرنے سے انکار
اسلام آباد(نامہ نگار)قومی احتساب بیورو (نیب )کے ترجمان نے شریف خاندان کے کیسوں کے حوالے سے صحافیوں کو موقف دینے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب )کے ترجمان سے جب شریف خاندان کے اہم کیسوں کے حوالے سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے پہلے تو فون ہی نہ اٹھایا اور بعد ازاں جب فون اٹھایا تو کہا کہ مجھے اس حوالے سے کوئی پتہ ہی نہیں ہے ترجمان کا کہنا تھا کہ مجاذ اتھارٹی کی طرف سے مجھے اس حوالے سے موقف دینے سے منع کیا گیا ہے۔
ترجمان نیب