یعقوب ناصر مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر بن گئے، نثار کے تحفظات
اسلام آباد/ لاہور (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی+ خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لےگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے سردار یعقوب ناصر کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر بنانے کے فےصلے کی توثےق کر دی۔ جمعرات کو پنجاب ہاﺅس مےں چیئرمین راجہ ظفر الحق کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سردار یعقوب ناصر کو متفقہ طور پر پارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کے فےصلے کی توثےق کی گئی۔ اجلاس مےں چےئرمےن راجہ محمد ظفر الحق نے سردار ےعقوب ناصر کا نام قائم مقام صدر کے لئے تجوےز کےا جس کی مرکزی مجلس عاملہ نے توثےق کر دی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے قبل سردار ےعقوب ناصر کو قائم مقام صدر بنانے کے فےصلے کے اعلان پر اپنے تحفظات کا اظہار کےا اور کہا کہ اجلاس سے قبل اس نوعےت کے فےصلے ٹےلی وےژن پر آجاتے ہےں اس بات کی تحقےق ہونی چاہےے کہ بند کمرے مےں کئے جانے والے فےصلے پرےس تک کس طرح پہنچ جاتے ہےں۔ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس مےں ہونے والے فےصلوں کا قبل ازوقت منظر عام پر آجانا تحقےق طلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مےں پارٹی قےادت کو اپنی سوچ کے مطابق مشورے دےتا رہا لےکن ان پر عمل درآمد نہےں کےا گےا لےکن جن کے مشوروں سے ہمےں ےہ دن دےکھنا پڑا ان سے کےوں نہےں پوچھا جاتا، پارٹی کو ان سے پوچھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مےں آج بھی اپنی پارٹی قےادت کے ساتھ کھڑا ہوں ہم سب متحد ہو کر اور باہمی مشاورت سے موجودہ صورحال سے نکل سکتے ہےں۔ خواجہ سعد رفےق نے چوہدری نثار علی خان کے خےالات کی تائےد کی۔ سےنےٹر چوہدری تنوےر نے کہا کہ حکومت اور مسلم لےگ (ن) کے درمےان کوارڈےنےشن کو بڑھانے کی ضرورت ہے لےگل اور مےڈےا ٹےم کی تشکےل کا فےصلہ کےا جائے۔ پارٹی کی اعلیٰ سطح کی مذاکراتی ٹےم تشکےل دی جائے جسے اداروں اور سےاسی جماعتوں سے رابطوں کی ذمہ داری سونپی جائے۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس مےں خواجہ سعد رفےق، سرانجام خان، سردار مہتاب احمد خان اور ثناءاللہ زہری نے بھی خطاب کےا۔ وفاقی وزےر داخلہ احسن اقبال نے قراردادےں پےش کےں۔ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس مےں سابق صدر مسلم لےگ (ن) محمد نواز شرےف اور وزےر اعلیٰ پنجاب مےاں شہباز شرےف نے شرکت نہےں کی۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ چوہدری نثار علی خان، اسحق ڈار‘ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور سینیٹر چوہدری جعفر اقبال‘ طارق فضل چوہدری، عبدالقادر بلوچ‘ عشرت اشرف‘ چوہدری تنویر‘ حنیف عباسی‘ امیر مقام‘ صدیق الفاروق‘ مشاہد اﷲ اور خرم دستگیر نے شرکت کی۔