ٹریفک حادثات

18 اگست 2017

زندگی سب کو عزیز ہے لیکن آج کے دور میں جہاں ڈرائیور کی لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے سے ناصرف اپنی زندگی بلکہ سڑک پر چلنے والے لوگوں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتا ہے۔ٹریفک حادثات آج کل پاکستان میں اموات کی ایک بڑی وجہ بن رہے ہیں عام لوگ سڑکوں پر خطرناک حادثات کا شکار ہو رہے ہیں اور ان حادثات میں اکثریت 15سے 25 سال کی عمر کے افراد کی بتائی جاتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ30 310 افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں کی رپورٹ سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ تقریباً 15افراد روزانہ کسی حادثے کا شکار ہوتے ہیں ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ کم عمربچوں کا ڈرائیونگ کرنا، موٹر سائیکلوں پر ویلنگ کرنا اور مقابلے لگانا ہے۔ اسکی ایک اور بڑی وجہ ڈرائیونگ کرنے کے دوران موبائل فون کا استعمال کرنا سامنے آئی ہے۔ ڈرائیور کا دھیا ن کسی اور طرف ہو جاتا ہے اور دوسری طرف سے کوئی شخص سامنے آجاتا اور ناخوشگوار واقع پیش آ جاتا ہے۔ ٹریفک پولیس کو اس چیز پر سخت پابندی لگا اس ٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنا چاہیے۔(آمنہ لیاقت پوسٹ گریجویٹ کالج فارویمن سمن آباد لاہور)