خوشی ہے 30سال بعد نواز شریف کو نیا پاکستان بنانے کا خیال آگیا : عمران

18 اگست 2017

مانسہرہ (آن لائن+نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ تیس سال بعد نواز شریف کو نیا پاکستان بنانے کا خیال آگیا، بلاول سیاست میں نابلداور بچہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ میں پارٹی ورکرز سے گفتگو میں کیا۔ عمران خان نے کہا ماڈل ٹاﺅن کے بے گناہوں کا خون شریف برادران کے گلے کا پھندہ بن جائے گا جنہوں نے تین برسوں سے اس سانحے کی رپورٹ دبائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا تین بار وزیراعظم رہنے کے باوجود نواز شریف کو نیا پاکستان بنانے کی توفیق نہیں ہوئی تو اب یہ کیسے مان گئے مگر پھر خوشی ہوئی کہ آخر کار ان کو ہمارا نیا پاکستان پسند آگیا کیونکہ نواز شریف نے اداروں کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کو بھی تباہ و برباد کردیا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اب نئے پاکستان کی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا بلاول پہلے اپنے والد کی کرپشن کا حساب مانگے۔ بلاول بچہ ہے اور سیاست میں نابلد بھی ڈر ہے کہیں مانسہرہ کے جلسہ میں رو ہی نہ پڑے ۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...