مکرمی! بار اور بنچ میں ہم آہنگی بہت ضروری ہے، تاکہ ایک طرف عوام کو طرف فوری اور سستے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور دوسری طرف آئین و قانون کی بالادستی ممکن ہو۔ پاکستان بھر کی وکلاء برادری مبارکباد کی مستحق ہے کہ جس نے ہمیشہ ظالم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ کا عملی مظاہرہ کیا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ آج بھی وکلاء کے قابل تعریف کردار کو تسلیم کیا جائے اور اگر کہیں بار اور بنچ میں غلط فہمی ’’گھس آئی‘‘ ہے تو اس کو دور کیا جائے مجھے بار ایسوسی ایشن کے ’’بڑوں‘‘ چودھری احسن بھون، چودھری اعظم نذیر تارڑ، چودھری ذوالفقار، چودھری عبداللطیف ہنجرا اور دیگر ’’روح رواں وکلائ‘‘ سے گزارش میں کوئی عار نہیں ہے کہ بار اور بنچ میں مثالی آہنگی یقینی بنانے کیلئے کردارادا کریں۔ تاکہ ملتان ہائیکورٹ بار اور ہائیکورٹ بنچ کے معاملات خوش اسلوبی سے طے پائیں اور فاضل وکلاء و معزز ججز میں غلط فہمیاں دور ہو جائیں۔ وکلاء برادری کے جراتمندانہ کردار کے بارے میں میرے پاس اس سے زیادہ کہنے کو کچھ نہیں کہ… ؎
صدا ہماری ہے ہر زباں پر
نشاں ہمارے ہیں ہر روش پر
وطن کی مٹی گواہ ہے ہم پر
ہمیشہ حق کی صدا رہے ہیں
(شاہ نواز تارڑ … 0300-8859572)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024