وزیرخزانہ ، چیئرمین نیب اور صدر نیشنل بنک کو عہدوں سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، نیشنل بنک کے صدر سعید احمد اور چیئرمین نیب کو عہدوں سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے ، جمعرات کوایک مقامی شہری کی جانب سے دائردرخواست میں وفاق، ایف آئی اے، وزیرخزانہ اسحاق ڈارا ور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاناما کیس فیصلے کے باوجود اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنایا گیاہے ، اسحاق ڈارکے ساتھ نیشنل بینک کے صدر سعید احمد اور چیئرمین نیب اپنے عہدوں پر فائز رہنے کے اہل نہیں۔ اس لئے استدعا ہے کہ تینوں شخصیات کو فوری طورپراپنے عہدوں سے ہٹایا جائے۔
اسحاق ڈار/درخواست