کرپشن ایک انتہائی سنگین جرم ہے لیکن لوگ اس کو جاننے کے باوجود بھی اس جرم کو کرنے سے باز نہیں آتے ہیں خواہ وہ کرپشن چھوٹے پیمانے پر کی جائے یا بڑے پیمانے پر سر انجام دی جائے۔ کرپشن کرنے سے جہاں ملک تنزلی کا شکار ہوتا ہے، وہی وہ شخص جو اس جرم کو سرانجام دیتا ہے اخلاقی اقدار سے نیچے گر چکا ہوتا ہے۔کرپشن کرنے کے باعث ملک میں بے روز گاری میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے اور جبکہ امیر امیر ترین ہو جاتا ہے اور غربت میں زندگی گزارنے والے لوگوں کے لیے زندگی مزید مشکل ہو جاتی ہے۔ دولت اور طاقت کی حوس کرپشن کا ایک باعث ہے۔ اعلی سطح پر اس کی روک تھام کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ملک بہتری کی راہ پر گامزن ہو سکے(فریحہ نجیب سمن آباد لاہور)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024