مکرمی! ریکارڈ شاہد ہے کہ ماضی میں لاریکس کالونی، غازی آباد کو شالیمار لنک روڈ، مغلپورہ سے ملانے کے لئے کافی جدوجہد کی گئی۔ مگر اس دیرینہ مسئلہ پر ریلوے حکام سنجیدہ نہیں ریلوے ڈرائی پورٹ مغلپورہ کے اپنے سامان کی نقل و حرکت اور اس لاریکس کالونی کے لئے یہ واحد کچا اور ناہموار راستہ زیر استعمال تو ہے مگر اسے بوجوہ پختہ نہیں کیا جا رہا۔ ریلوے حکام کے بخوبی علم میں ہے کہ اس زیر بحث راستے پر بتدریج نا جائز تجاوزات ابھر رہی ہیں مگر ان کی دیدہ دانستہ چشم پوشی قبضہ گروپ اور کنا جائز قابضین کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔ ریلوے حکام اس جائز مطالبہ اور دیرینہ مسئلہ پر توجہ دیں۔ اپنی زمین ناجائز قبضہ مافیا سے بچائیں اور اپنے ہی ملازمین کی ریلوے لاریکس کالونی، غازی آباد کو شالیمار لنک روڈ، مغلپورہ سے ملانے کے لئے بغرض تعمیر پختہ راستہ سڑک بلاتاخیر این او سی جاری فرمائیں۔ (چوھدری محمد اشرف …128لاریکس کالونی لاہور )
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024