شاہ سلمان نے حج پر سعودی قطر سرحد کھولنے کا حکم دیدیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے حج کے موقع پر قطر کی سرحد دوبارہ کھولنے کا حکم دیدیا۔ سرکاری سعودی پریس ایجنسی کے مطابق قطری عازمین حج کیلئے سرحد کھولنے کا اعلان دوحہ سے آنے والے سفیر اور شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کے بعد کیا گیا۔ پورٹ کے مطابق سلوا سرحد کو رواں سال جون میں اُس وقت بند کردیا گیا تھا جب سعودی عرب‘ بحرین‘ مصر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت 6 عرب ممالک نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے دوحہ کے ساتھ زمینی اور فضائی رابطے بھی ختم کر دیے تھے ان ممالک کی جانب سے قطر پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دینے کا الزام لگایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ خلیج تنازعہ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا پہلی اعلیٰ سطح کا رابطہ تھا۔
سعودی قطر/ سرحد