نثار پارٹی کے اندر کوئی گروپ بنائیں گے نہ کہیں اور جائیں گے‘ ذرائع
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کے اندر کوئی گروپ بنا رہے ہیں اور نہ ہی وہ پارٹی قیادت سے نالاں ہو کہیں اور جا رہے ہیں۔ چوہدری نثار علی خان سردار یعقوب ناصر کو قائم مقام صدر بنانے پر ناراض نہیں بلکہ ان کو جس طریقہ کار سے قائم مقام صدر بنایا گیا ہے اس پر تنقید کی ہے حالانکہ گذشتہ روز انہوں نے خود سردار یعقوب ناصر کو فون کر کے مبارک باد دی ۔ چوہدری نثار علی خان اس بات پر شاکی ہیں کہ انہیں 32 سال بعد بھی اس بات کا ثبوت دینا ہوگا کہ وہ نوازشریف کے وفادار ہیں چوہدری نثار علی خان کے گرد ارکان قومی اسمبلی اکٹھے تو ہوتے ہیں جمعرات کو بھی ان کے گرد جھمگٹا لگ گیا لیکن سب ارکان ان کو یہی مشورہ دیتے رہیں کہ وہ موجودہ بحران سے نکلنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔
نثار/ گروپ