وزیراعظم کوریلوے امور سے متعلق بریفنگ‘ خواجہ سعد رفیق کی بھی شرکت
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ریلوے امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے بھی شرکت کی۔ وزیر ریلویز نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں اٹھائے گئے اقدامات کے باعث ریلویز کی کارکردگی بہت بہتر ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے ریلویز کی کارکردگی کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ریلویز میں سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔ وزیراعظم کو ایم ایل ون کراچی ‘ پشاور کوبہتر بنانے کے منصوبے کے بارے میں بتایا۔ یہ منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کو تیزی سے مکمل کیا جائے دریں اثناءوزیراعظم سے برآمد کنندگان کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر تجارت پرویز ملک اور معاون خصوصی مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔ برآمدکنندگان نے برآمدات میں اضافہ کے لیے متعدد تجاویز دیں۔ وزیراعظم نے برآمد کنندگان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔