آرمی چیف سے پولینڈ کے فوجی سربراہ اور اردن کے سفیر کی الگ الگ ملاقات
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے پولینڈ کے فوجی سربراہ بریگیڈئر جنرل ووجلن گرینوواشی اور پاکستان میں متعین اردن کے سفیر نواف خلیفہ نے جمعرات کےروز جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پولینڈ کے مہمان بریگیڈئر جنرل اور آرمی چیف کے درمیان فوجی تعاون، سلامتی کی صورتحال فوجی تربیت اور اس سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اردن کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسبی کے امور اور خطہ میں سلامتی کے معاملات زیر غور آئے۔