پانی پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، کالا باغ ڈیم سیاست کی نذر کردیا گیا : جاوید علی شاہ

18 اگست 2017

اسلام آباد ( جاوید صدیق) وفاقی وزیر جاوید علی شاہ نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کے لیے زندگی موت کا مسئلہ ہے ۔ بھارت انڈس واٹر ٹریٹی سندھ طاس معاہدے کی بعض شقوں سے فائدہ اٹھایا اور پاکستان کے حصے کے پانی پر قبضہ کرلیا۔ نوائے وقتسے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے پانی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ کالا باغ ڈیم اگر سیاست کی نذر نہ ہو جاتا تو پاکستان میں پانی کا بحران شدت اختیار نہ کرتا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں واٹر ٹیبل کے نیچے جانے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ دریاو¿ں کے پانی کو بھارت نے روک لیا ہے جس سے پاکستان میں پانی کی سطح نیچے جارہی ہے ۔ جاوید علی شاہ نے کہا کہ میں نے کالا باغ ڈیم کا ایوان میں صرف نام لیا تھا تو ایک صوبے کے ارکان نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ہماری لاشوں پر بنے گا میں نے ارسا سے متعلق ایک بریفنگ طلب کی ہے۔ ارسا کے ارکان کی تعداد پوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جاوید علی شاہ نے کہا کہ وزارت کے طریقہ کار اور اس کے تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں کوئی اجلاس نہیں بلا سکا اگلے چند دنوں میں اس ضمن میں ایک اجلاس بلاو¿ں گا۔ میری وزارت حساس نوعیت کی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سے سرسری طورپر جو دستاویزات دیکھی ہیں ان سے معلوم ہوا ہے کہ کم سے کم 24 یا 25 نئے ڈیموں کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔