پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانا ہوگا تاکہ کوئی ڈکٹیشن دینے کی جرات نہ کرے : شہباز شریف
لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل فنی تعلےم کے فروغ سے جڑا ہے ۔ملک کی 60فےصد آبادی 15سے 30سال کی عمر کے نوجوانوں پرمشتمل ہے،جنہےںجدےد علوم سے آراستہ کر کے ملک وقوم کی تقدےر بدلےں گے۔ ہمارے پاس تےل اورگےس کے قابل ذکر ذخائر نہےں ہےں اورسوئی کے مقام پر نکلنے والی گےس کا خزانہ بھی ختم ہونے کو ہے۔ہمارا خزانہ ہمارے نوجوان ہےں ۔انہےں فنی تعلےم کے زےور سے آراستہ کر کے تےل اورگےس سے زےادہ آمدن حاصل کی جاسکتی ہے ۔نےشنل ووکےشنل اےنڈ ٹےکنےکل ٹرےننگ کمےشن(نےوٹےک)نوجوانوں کو فنی تعلےم سے آراستہ کرنے مےں اہم کردارادا کررہا ہے۔وزےراعلیٰ نے پنجاب حکومت کے پوزےشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کے پروگراموں مےں نےوٹےک کے پوزےشن ہولڈرز کو شامل کرنے کا بھی اعلان کےا ۔ شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار نےشنل ووکےشنل اےنڈ ٹےکنےکل ٹرےننگ کمےشن(نےوٹےک)کے طلبا ءو طالبات مےں انعامات تقسےم کرنے کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔وزےراعلیٰ نے اعلان کےا کہ آئندہ ان پروگراموں مےں نےوٹےک کے پوزےشن ہولڈرز کو بھی شامل کےاجائے گا۔1997ءسے 1999ءتک اڑھائی سالہ دور مےں ہم نے پنجاب مےں ٹےوٹااورپی وی ٹی سی جےسے اداروں کی بنےاد ڈالی،پھر بدقسمتی سے ہماری حکومت پر شب خون ماراگےا اوردور آمرےت مےں پنجاب کی طرز پر نےوٹےک ادارے کی بنےاد رکھی گئی لےکن فنی تعلےم کے حوالے سے اس ادارے نے کوئی قابل ذکر کام نہےں کےا ۔اب ذوالفقار چےمہ کی قےادت مےں نےوٹےک نے ترقی کی ہے، نصاب کی تبدےلی اوراسے مارکےٹ کی ضرورےات سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے جو شاندار کام ہوا ہے اس پر مےں انہےں مبارکباد دےتا ہوں۔ فنی تعلےم کو فروغ دے کرپاکستان سے غربت اوربے روزگاری جےسے مسائل کم کےے جاسکتے ہےں۔انہوںنے کہاکہ چائنہ پاکستان اکنامک کورےڈور کے تحت پاکستان مےں چےن نے 60ارب ڈالر کی سرماےہ کاری کی ہے اور آئندہ مزےد سرماےہ کاری بھی آئے گی۔انہوںنے کہا کہ ےہ ہمارے لئے لمحہ فکرےہ ہے کہ برلن مےں ہونے والی جی 20 کے اجلاس مےں بھارت کے وزےراعظم نرےند رمودی تو موجود تھے لےکن وہاں پاکستان کی نمائندگی نہےں تھی۔پاکستان اےک نےوکلےئر ملک ہے اور ہمارے اندر کسی چےز کی کمی نہےں ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمےں پاکستان کو ترقی ےافتہ ممالک کی صف مےں لانا ہے تاکہ کوئی خارجی ملک پاکستان کے خلاف ہتک آمےز بات نہ کرسکے اورکوئی ہمےں ڈکٹےشن دےنے کی جرا¿ت نہ کرے ۔ ےہ سب اسی وقت ہوگا جب ہم محنت ،امانت اوردےانت کو اپنا شعار بنائےںگے۔ دریں اثناءشہبازشرےف نے ماڈل ٹاو¿ن مےں ترکش زبان سکالر شپ پروگرام کے تحت ترکی جانے والے طلبا ءو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےوکلےر طاقت ہونے کے باوجود معاشی اورسےاسی طورپر محکوم ہےں،ےہ ہماری قسمت نہےں اوراس لئے پاکستان نہےں بناےاگےا تھا۔ہم نے خود خرابےاں پےدا کی ہےں اورہمےںخود ہی اسے ٹھےک کرنا ہے ۔ اےک نجی ٹی وی چےنل کی جانب سے لگائے گئے بے بنےاد الزام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب مےں وزےراعلیٰ نے کہا کہ مےڈےا کے ان ساتھےوں نے بے پناہ دروغ گوئی کی ہے اورجھوٹ بولا ہے اورسےاستدانوں کو بدنام کےا ہے۔جھوٹ بولنا اوردروغ گوئی کرنے سے بڑی زےادتی کوئی نہےں ۔مےں تو کہتا ہوں کہ سب کو کٹہرے مےں کھڑا ہونا چاہےے لےکن اس طرح کے بے بنےاد جھوٹ بول کرآپ بڑی زےادتی کرتے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ سےاسی خبر کےلئے مےں جلد سےاسی سےشن کروں گااور آپ سے بات ہوگی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی اویس لغاری نے ملاقات کی جبکہ وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور صوبہ پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری پروگراموں اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔