ملالہ کا آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ، فلاسفی، سیاست اور اکنامکس کا مطالعہ کرینگی

18 اگست 2017

لندن (عارف چودھری+ بی بی سی) نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا۔ انہوں نےایڈمشن کیلئے درخواست دی تھی۔ یہ اعلان ملالہ نے برمنگھم میں اپنا اے لیول کا نتیجہ آنے کے بعد ٹوئٹر پر کیا ہے۔ ملالہ نے دوسرے طالب علموں کو بھی ان کے نتائج کے لیے مبارکباد دی۔ ملالہ فلاسفی، سیاست اور اکنامکس کا مطالعہ کریں گی۔ انیس سالہ ملالہ یوسفزئی 2012ءمیں طالبان کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں شدید زخمی ہوئی تھیں۔ ملالہ لڑکیوں کے تعلیم کے حق کی مہم چلا رہی تھیں۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...