وزیر تجارت سے ترک سفیر کی ملاقات

18 اگست 2017

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاکستان میں ترکی کے سفیر صارق بابر گرگن نے وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک سے ملاقات کی۔ ملاقاتمیں وزیر تجارت نے پاکستان ترکی تجارت میں تنزل کی جانب توجہ دلائی۔ سیکرٹری تجارت نے ملاقات میں بتایا کہ ترکی میں پاکستان کے مصنوعات مسابقت کے قابل نہیں رہی ہیں۔ ترکی نے ٹیکسٹائل سیکٹر میں اضافی ڈیوٹیز لگا رکھی ہیں زرعی مصنوعات پر بھی ٹیکس لگایا ہوا ہے۔ پاکستان نے بار ہا اس ایشو کی جانب توجہ دلائی ہے انہوں نے کہا دونوں ممالک میں جلد ازجلد ایف ٹی اے ہونا چاہیے۔