آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر نے حلف اٹھالیا

18 اگست 2017

اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت) آڈیٹرجنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا ہے، جمعرات کوایک مختصرمگرپروقار تقریب میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ا±ن سے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر سپریم کورٹ کے جج صاحبان، رجسٹرار سپریم کورٹ کے علاوہ آڈیٹرجنرل آفس کے عہدیداراوراہلکار بھی موجود تھے۔