عیدالاضحی ، راولپنڈی ڈویژن میں سات بڑی مویشی منڈیاں قائم کر دی گئیں، محمد افضل کھوکھر

18 اگست 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے سلسلے میں راولپنڈی ڈویژن میں سات بڑی مویشی منڈیاں قائم کر دی گئی ہیں جن میں مویشی منڈی جہلم ٬ گوندل٬ ڈومیل ٬ گلی جاگیر ٬ چکوال سٹی اور تلہ گنگ شامل ہیں انہو ں نے محکمہ لائیو سٹاک کے حکام کو ہدایت کی کہ تمام مویشی منڈیو ںمیں کانگو وائرس سے بچاﺅ کے لیئے سپرے اور تمام دیگر ضروری اقدامات کیے جائیں انہو ںنے کہا کہ ڈینگی کی طرح کانگووائرس کے خلاف بھرپور مہم چلائی جائے تاکہ شہریوں کو کانگو سے محفوظ رکھا جا سکے یہ بات انہو ںنے کمشنر آفس راولپنڈی میں عیدلاضحی کے سلسلے میں لگائی جانے والی مویشی منڈیوں بارے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی اجلاس میں قائم مقام کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل ٬ رکن صوبائی اسمبلی ظفر اقبال ٬ ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات٬ منیجنگ ڈائریکٹر مویشی منڈی محمد یونس٬ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر سمیت ڈویژن کے دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی مشیر وزیر اعلی پنجاب محمدافضل کھوکھر نے کہا کہ صوبے کے تمام ڈویژنز میں ایک ایک ماڈل مویشی منڈی کے قیام کی منظوری دی جا چکی ہے جن پر تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے انہو ںنے کہا کہ یہ مویشی منڈیاںبین الاقوامی اصولوں کے مطابق انتظامی امور پر چلائی جائیں گی انہو ںنے مزید کہا کہ منڈیوں کی حدود میں بینک ٬ مسجد ٬ پولیس چیک پوسٹ ٬جدید مویشی باڑے ٬ سی سی ٹی وی کیمرے ٬ بیوپاری حضرات کے لیئے ہاسٹلز ٬ سلاٹر ہاﺅس ٬ ڈسپنسری ٬ شہریو ںاور جانوروں کے پینے کے پانی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں انہو ںنے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر مویشی منڈیو ںکے علاوہ جانورو ںکے لیئے لگائے جانے والے دیگر سیل پوائنٹس پر کانگو سے بچاﺅ کے سپرے کو یقینی بنایا جا رہا ہے انہو ںنے کہا کہ ان تمام سہولیات کی فراہمی سے شہریوں اور بیوپاری حضرات کو بے شمار سہولیات میسر آئیں گی