سٹی پولیس آفیسر اسرار احمد خان عباسی کی اپنے دفتر مےں کھلی کچہری

18 اگست 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی پولیس آفیسر اسرار احمد خان عباسی نے جمعرات کو اپنے دفتر مےں کھلی کچہری لگائی جس مےں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سی پی او راولپنڈی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جنہیں سن کرسی پی او راولپنڈی نے اُن کی داد رسی کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے پرویز حسین نے درخواست دی کہ گل محمد وغیرہ نے سائل کی دو عدد لینڈ کروزر فروخت کر دی ہیں جس پر سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او تھانہ وارث خان کو احکامات جاری کئے حافظ ساجد محمود نے درخواست دی کہ ناجائز فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ ناجائز فروش دھمکیاں دیتے ہیں جس پر سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او تھانہ کوٹلی ستیاں کو کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ انور بی بی نے درخواست دی کہ سردار اکرم خان (داماد )سائلہ کے دروازہ پر آکر گالی گلوچ کرتا ہے جس پر سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او تھانہ رتہ امرال کو کاروائی کے احکامات جاری کیے ثنا ءسرور نے درخواست دی کہ راجہ شان (خاوند )سائلہ کو زبانی طور پر طلاق دی اور سائلہ کے والدین کے گھر آکر دھمکیاں دیتا ہے جس پر سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد کو کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے شمائلہ نے درخواست دی کہ نامعلوم شخص بلیک میل و تنگ کرتا ہے جس پر سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو احکامات جاری کردیے چوہدری نثار نے درخواست دی کہ نانو ں وغیرہ نے سائل کو گن پوائنٹ پر اغواءکیا ہے اور دھمکیاں دیتے ہیں جس پر سی پی او راولپنڈی نے ڈی ایس پی مری کو احکامات جار ی کیے ڈاکٹر اسلام محمود نے درخواست دی کہ مقدمہ نمبر 220بجرم 420/468/471ت پ تھانہ مری درج کروایا ہے ملزمان گرفتار نہ ہوئے ہیں جس پر سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او تھانہ مری کو ملزم گرفتار کرنے کے احکامات جار ی کیے فرزانہ نے درخواست دی کہ سابقہ خاوند تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دیتا ہے جس پر سی پی او راولپنڈی نے ڈی ایس پی کینٹ کو احکامات جار ی کئے ۔