اصغر شاد کا تعزیتی ریفرنس کا راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہوگا

18 اگست 2017

راولپنڈی ( وقائع نگار خصوصی ) سابق صدر آرآئی یو جے دستور،ڈرامہ نویس،مصنف،کالم نگار ،سینئر صحافی اصغر شاد مرحوم کا تعزیتی ریفرنس 19اگست کو دن 3بجے راولپنڈی آرٹس کونسل میں زیراہتمام راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹں (دستور) منعقد ہو گا جس کی صدارت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر نوازرضا کریں گے جبکہ وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشرےات مریم اورنگزیب مہمان خصوصی ہوں گی ، تعزیتی ریفرنس میں سیاسی،مذہبی سماجی شخصیات کے علاوہ اصغر شاد مرحوم کے قریبی رفقا،سینئر صحافی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔