آصف علی زرداری کے خلاف ناجائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت22 اگست تک ملتوی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) خصوصی احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ناجائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت22 اگست تک ملتوی کر دی ۔ بدھ کو دوران سماعت سابق صدر آصف علی زرداری کےوکےل فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے آصف علی زرداری کی جانب سے دائربریت کی درخواست پر اپنی بحث مکمل کر لی جس کے بعد نیب کے پراسکیوٹر طاہر اےوب اےڈووکےٹ نے اپنی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ عدالت نے نیب پراسکیوٹر کی جانب سے جزوی بحث کے بعد سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی ۔