بارود برآمدگی کے دو الگ الگ مقدمات میں بحث مکمل، فیصلہ محفوظ
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے بارود برآمدگی کے دو الگ الگ مقدمات میں بحث مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔بدھ کو عدالت میں ملزم عبدالقدوس کے خلاف سی ٹی ڈی کے بارود برآمدگی کیس میں وکلاءنے اپنی بحث مکمل کر لی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔ عدالت نے سی ٹی ڈی کے ہی دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملزم ربنواز کی درخواست ضمانت پر بھی بحث مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 19اگست تک ملتوی کر دی ۔