28.3 کلو ہیروئن، 50 کلو چرس، 2.42 کلو ایمفیٹا مائین، اور 2.02 کلو افیون برآمد

18 اگست 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انٹی نارکوٹکس فورس نے راولپنڈی سمےت 20 ملک گیر کارروائیوں کے دوران 23 کروڑ روپے بین الاقوامی مالیت کی85 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں۔ ان کاروائیوں کے دوران منشیات کی سمگلنگ میں ملوث3 خواتین سمیت24 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 6گاڑیاں ضبط کی گئیںےہ منشیات میں 28.3 کلو گرام ہیروئن، 50 کلو گرام چرس، 2.42 کلو گرام ایمفیٹا مائین، 2 کلو گرام مےتھ ایمفیٹا مائین اور 2.02 کلو گرام افیون شامل ہے اے این ایف راولپنڈی نے ایبٹ آباد موڑ، جی ٹی روڈ، اٹک کے قریب کارروائی کے دوران اٹک کے رہائشےوں محمد بشیر اور محمد ریاض نامی ملزمان جو کہ موٹرسائیکل پر سوارتھے،کے قبضے سے 5 کلو گرام چرس برآمد کر کے دونوں ملزمان کو پر گرفتار کرلیا۔دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے گلگت میںخفیہ اطلاع پر مبنی کاروائی کے دوران سوست میں واقع ایک مقامی ہوٹل پر چھاپہ مار کرہوٹل کے تہہ خانے سے 9.6 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے راولپنڈی کے رہائشی محمداکرم نامی ملزم کو گرفتار کر لیامنشیات قالین میں چھپائی گئی تھی اور بیرون ملک منتقل کی جانی تھی۔تیسری کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے گلزار قائد، راولپنڈی میں واقع ایک نجی کوریئر کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کر برطانیہ بھیجے جانے والے ایک پارسل سے 800 گرام ہیروئن برآمد کر لی،جو کہ لکڑی کے ا سٹول میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی اے این ایف لاہور نے نیازی بس سٹینڈ، بند روڈ، لاہور کے قریب کاروائی کے دوران پشاور کی رہائشی روہی بانو اور ماہراجہ بی بی نامی 2 خواتےن منشیات سمگلروں کے ذاتی قبضے سے 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے دونوں کو گرفتار کر لیادوسری کارروائی کے دوران اے این اےف نے لاہور نے جوہر ٹاﺅن، لاہور میں واقع G-1 مارکیٹ میں گورمٹ بیکری کے قریب ایک سوزوکی سوفٹ کار کو روک کر اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 5 کلو گرام چرس برآمد کر کے پشاور کے رہائشی انور گل اور رفاقت علی نامی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیاتیسری کارروائی کے دوران اے این ایف لاہورنے ایم ایم عالم روڈ، گلبرگII-، لاہور میں واقع ایک نجی کوئیر کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کر کینیڈا بھیجے جانے والے پارسل سے 200 گرام ہیروئن برآمد کر لی جو کہ کتابوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی چوتھی کارروائی کے دوران اے این ایف لاہورنے خفیہ اطلاع پرامین پور روڈ، فیصل آباد میں واقع جواد کلب چوک کے قریب چھاپہ مار کر پشاور کے رہائشی قاسم خان اور فیصل آباد کے رہائشی شوکت علی اور محمد اسلم نامی 3 ملزمان کے قبضے سے 8.4 کلو گرام چرس اور 1 کلو گرام افیون برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔