ہفتہ صحت ،شہری حکومت پنجاب کی مہیا کردہ تشخیصی او رطبی سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں،ڈاکٹر عبدالجبار

18 اگست 2017

راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ) محکمہ صحت راولپنڈی کے زیر اہتمام ہفتہ صحت کے سلسلے میں ضلع راولپنڈی کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں اور دیہی و بنیادی مراکز صحت میں مہلک بیماریوں سے شہریو ںکو تحفظ دینے کی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبدالجبار کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی ضلع کی منتخب ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ٹی بی ٬ ہیپاٹائٹس بی ٬ سی ٬ ملیریا اور ایڈز کے ٹیسٹ مفت کیے جا رہے ہیں اور جان لیوا امراض سے بچاﺅکے لیئے حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جا رہے ہیں انہو ںنے کہا کہ راولپنڈی کی تمام تحصیلوں مری ٬ کہوٹہ ٬ کلر سیداں٬ گوجرحان ٬ ٹیکسلا ٬ کوٹلی ستیاں میں ہیلتھ افسران باقاعدگی سے دورے کر رہے ہیں اور ہفتہ صحت کے دوران شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیئے مقررہ اہداف کے مطابق ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے ڈاکٹر عبدالجبار نے کہا کہ شہری ہفتہ صحت کے دوران حکومت پنجاب کی طرف سے مہیا کردہ تشخیصی او رطبی سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں