پاکستان ہمارے اسلاف کی قربانیوں کے نتیجے میں قائم ہوا

18 اگست 2017

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مرکزی فلاحی ادارے کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے رہنماءملک عشرت باری تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک عشرت باری نے کہا کہ آزادی سب سے بڑی نعمت ہے۔ اس کی قدر ان لوگوں سے پوچھی جائے جو دوسروں کے محکوم ہیں۔ یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے۔ پاکستان ہمارے اسلاف کی قربانیوں کے نتیجے میں قائم ہوا۔ آج ملک نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ بحیثیت قوم ہم سب کا یہ فرض ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ایمانداری اور فرض شناسی کو شعار بنائیں۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور شرکاءمیں کھانا تقسیم کیا گیا۔