حوالاتی کو قتل کرنے کا مقدمہ ، 29اگست تک التواءچالان کی درخواست منظور

18 اگست 2017

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے گوجرخان کچہری میں فائرنگ کر کے ہتھکڑی مےں جکڑے حوالاتی کو قتل کرنے کے مقدمہ کاچالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے 29اگست تک التواءچالان کی درخواست منظور کر لی ہے ملزم محمد رمضان قریشی کے خلاف تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس نے اپنے بھائیوں کے قتل کا بدلہ لینے کی خاطر جیل سے لائے گئے حوالاتی کو کچہری میں پےشی سے واپسی پرفائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔