محمد عامر ایسیکس کاکرکٹر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب
لندن (آن لائن)انگلش کانٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایسیکس کے پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر کو جولائی کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں نے جولائی میں نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے 9 میچوں میں حصہ لیا جہاں ان کی کارکردگی انتہائی غیر معمولی رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کلب کی جانب سے کرائی گئی رائے شماری میں انہیں 69فیصد ووٹ ملے، انہیں کلب آفیشل نے سادہ سی تقریب میں ان کے ایک میچ کا فریم فوٹو پیش کیا۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ وہ اچھی پرفارمنس پر خوش اور کلب میں ہر ایک کے تعاون پر مشکور اورممنون ہیں۔