سنسناٹی ٹینس، دوسرے مرحلے میں امریکی سٹار وینس ولیمز کو شکست

18 اگست 2017

واشنگٹن (آن لائن ) سِنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں امریکی سٹار وینس ولیمز کو شکست ہو گئی۔ آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے انہیں ایونٹ سے باہر کر دیا۔ سِنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں امریکا کی وینس ولیمز اور آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی میں مقابلہ ہوا۔آسٹریلوی کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیت کر برتری حاصل کی۔ امریکی پلیئر نے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زبردست کم بیک کیا اور دوسرا سیٹ چھ دو سے جیت لیا۔ تیسرے سیٹ میں وینس ولیمز اچھا کھیل پیش نہ کر سکیں۔ ایشلے بارٹی نے انہیں آو¿ٹ کلاس کرتے ہوئے نہ صرف چھ دو سے کامیابی حاصل کی بلکہ اپنی حریف کو ایونٹ سے بھی باہر کر دیا۔