بار سلوناکو شکست ، ریال میڈرڈ نے اسپینش سپر فٹبال کا ٹائٹل جیت لیا
میڈرڈ (اے پی پی) ریال میڈرڈ نے اسپینش سپر فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیت لیا، میڈرڈ نے فیصلہ کن معرکے میں بارسلونا کو ایگریگیٹ سکور 5-1 گولز سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، اسپینش اور یورپین چیمپئن نے کرسٹیانو رونالڈو کے بغیر بھی بارسلونا کو آﺅٹ کلاس کیا۔ اسپینش سپر کپ فائنل کے سیکنڈ لیگ میچ میں ریال میڈرڈ نے بارسلونا کو 2-0 گولز سے ہرایا اور ایگریگیٹ سکور 5-1 سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا، فاتح ٹیم کی جانب سے مارکو آسنسیو اور کریم بینزیما نے گولز کئے۔ میڈرڈ نے فرسٹ لیگ میں بارسلونا کو 3-1 گولز سے ہرایا تھا۔