آسٹریلوی ٹیمسٹیون سمتھ کی قیادت میں آج بنگلہ دیش روانہ ہو گی

18 اگست 2017

میلبورن (آن لائن)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم سٹیون سمتھ کی قیادت میں جیت کا عزم لئے آج جمعہ کو بنگلہ دیش روانہ ہو گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کینگروز 22 اگست کو دو روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کریں گے۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے اس سے قبل 2015 کے آخر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث کینگروز نے دورے سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔طے شدہ شیڈول کے تحت آسٹریلوی ٹیم آج جمعہ کو بنگلہ دیش پہنچے گی اور ایک روز آرام کے بعد پریکٹس کا آغاز کرے گی، اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم 22 اگست کو دو روزہ ٹور میچ کھیلے گی، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 27 سے 31 اگست تک شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 ستمبر تک چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلوی ٹیم نے اس سے قبل 2015 کے آخر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث کینگروز نے دورے سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔