ثانیہ مرزا سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

18 اگست 2017

واشنگٹن (اے پی پی) بھارت کی سٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، مرزا اور شوئی پینگ نے پری کوارٹر فائنل میں جولیا جارجز اور ساوچک کو شکست دی۔ ثانیہ اور چینی جوڑی دار نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جولیا جارجز اور ساوچک کو 7-5 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔