میٹرک ریگولر اور پرائیویٹ کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا شیڈول

18 اگست 2017

کراچی (نیوز رپورٹر)میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق ریگولر طلبہ کی مارک شیٹس ان کی درسگاہوں کو متعلقہ شیڈول کے مطابق جاری کر دی جائیں گی۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوںمیں میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال فرسٹ فلور بلاکBسے صبح9:30بجے سے شام 4بجے تک مارک شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعہ 18اگست کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔ ہفتہ19 اگست کوجمشید ٹائون، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، ملیر ۔پیر21اگست کو لانڈھی، کورنگی، صدر،بن قاسم اورمنگل 22 اگست 2017کوکیماڑی، سائٹ، لیاری، اورنگی ٹائون، بلدیہ ٹائون ، گڈاپ کی مارک شیٹس حاصل کی جا سکتی ہیں جبکہ پرائیویٹ طلبہ وطالبات کی مارک شیٹس ان کے رہائشی پتوںپر ارسال کر دی گئی ہیں۔