کے یو جے کے پلاٹس میں حائل رکاوٹیں جلددورکرینگے ،ناصرحسین شاہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیراطلاعات سیدناصرشاہ کاکے یوجے کے دفترکراچی پریس کلب دورہ ،،پی ایف یوجے اورکے یوجے کے ممبران کوکے یوجے کوملنے والی زمین میں جلدرکاوٹیں دورکرانے کی یقین دہانی کرادی ،صوبائی وزیرنے فیملی فیسٹول میں شرکت کی دعوت بھی قبول کرلی،کے یوجے دفترمیں پی ایف یوجے کے سیکریٹری جی ایم جمالی ،کے یوجے کے صدرحسن عباس اوردیگرعہدیداران سے گفتگومیں انہوںنے کہاکہ جلد از جلد یہ کوشش کروں گا کہ کے یوجے کو سندھ حکومت کی جانب سے ایک ایمبولینس فراہم کردی جائے تاہم اگر اس میں تاخیر کا امکان ہوا تو یہ کام میں خود کردوں گا۔ کے یوجے کی زمین کے حوالے سے حائل رکاوٹوں پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وہ اس پر اپنا مکمل تعاون فراہم کریں گے اور اگر کوئی قانونی رکاوٹ پیش آئی تو اس کے حوالے سے بھی کے یوجے کو ہر ممکن مالی مدد فراہم کی جائے گی ۔
انھوں نے کہا کہ کے یوجے ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے ہمیں اپنی تجاویز جلد فراہم کردے تاکہ یہ معاملہ حل ہوجائے۔ انھوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس کو حکومت کی جانب سے سالانہ امداد فراہم کی جائے گی۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وہ کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جو بھی مطالبات کیے گئے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ کو پہنچائیں گے اور ان پر عمل بھی یقینی بنائیں گے۔ کے یوجے نے صوبائی وزیر کو فیملی فیسٹول میں شرکت کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرلی،صوبائی وزیرکا کراچی پریس کلب میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے دفترکے دورے پر صدرکے یوجے حسن عباس، جنرل سیکریٹری واجد رضا اصفہانی، ارکان ایگزیکٹو کونسل اور پی ایف یوجے کے سیکریٹری جنرل جی ایم جمالی نے ان کا استقبال کیا۔ سیکریٹری کراچی پریس کلب مقصود یوسفی نے بھی کے یوجے کی دعوت پر تقریب میں شرکت کی، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری نے وزیر اطلاعات کو صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا مطالبہ کیا سندھ حکومت صحافیوں کے لیے ہیلتھ پالیسی کا جلد اعلان کرے اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کی زمین کے حوالے سے حائل رکاوٹوں کے خاتمے میں مدد فراہم کرے تاکہ صحافیوں کی رہائش کا مسئلہ حل ہوسکے ۔ صدر کراچی یونین آف جرنلسٹس نے صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے دلچسپی لینے پر سندھ حکومت اور صوبائی وزیرکا شکریہ ادا کیا ، صدر کے یوجے نے صوبائی وزیر سے مطالبہ کیا کہ وہ میڈیا کے ایسے ادارے جہاں کارکنوں کو وقت پر تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں وہاں اشتہارات تنخواہوں کی فوری ادائیگی سے مشروط کرنے کامطالبہ کیا،صحافیوں نے ناصرحسین شاہ اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے لیے متعدد مراعات کی فراہمی میں کردار ادا کیا، جی ایم جمالی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ایک عمومی فیصلے کے نتیجے میں کے یوجے کے ممبران کی زمین بھی سندھ حکومت نے منسوخ کردی تھی کسی بھی صورت درست اقدام نہیں تھا کیونکہ یہ زمین کے یوجے کو لیز ہوچکی تھی اس لیے صوبائی وزیر اطلاعات پر اب یہ ذمے داری ہے کہ اس معاملے کو حل کرائیں گے ، کراچی یونین آف جرنلسٹس کو سندھ حکومت کی جانب سے ایک ایمبولینس بھی فراہم کی جائے۔ کراچی پریس کلب کے سیکریٹری مقصود یوسفی نے صوبائی وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت اور پریس کلب کے درمیان ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے معاملات پر کافی کام ہوچکا ہے اور انشااللہ جلد ہی اس پر عمل شروع ہوجائے گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اعتماد کا اظہار کیا ۔
ناصرحسین شاہ