رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کے خلاف مہم جاری

18 اگست 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میںاستعمال اراضی کی خلاف ورزی کے زمرے میںرہائشی پلاٹس پرکمرشل تعمیرات سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہرکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے نارتھ ناظم آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر C-169/1،بلاک D دیواروں اورآرسی سی کالمزکومنہدم ،پلاٹ نمبرA-658،بلاک Hپرگرائونڈ اورپہلی منزل کی دیواروںاورپلاٹ نمبر R-634سیکٹر15.A-1بفرزون پرتیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور چھت جبکہ معززعدالت عالیہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پلاٹ نمبرE-108،بلاک F،پردوسری منزل کی دیواروں اورآہنی اسٹریکچرسے بنے ہوئے شیڈ کومنہدم کردیا۔ مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی میں،بھاری مشینری اورگیس کٹرکی مدد سے عمل میں لائی گئی۔