جامعہ اردوسینڈیکیٹ کا اجلاس آج ہوگا
کراچی (نیوز رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا پینتیسواں اجلاس آج18 اگست 2017 کوہوگا۔اجلاس کے ایجنڈا میں 34ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق ‘ سلیکشن بورڈ کی تشکیل نوکے تحت دو افراد کی نامزدگی شامل ہے۔ دوسری جانب انجمن اساتذہ کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عجلت میں طلب کئے گئے اس اجلاس کے ذریعے وفاقی اردو یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ و اراکین کو منتخب کیا جائے گا تاکہ من پسند افراد کا تقررو ترقی کی جا سکے۔