ماضی کی مقبول اداکارہ شبنم 75 برس کی ہوگئیں

18 اگست 2017

کراچی (کلچرل رپورٹر) فلم انڈسٹری کی ممتاز اور نامور اداکارہ اور ہیروئن شبنم 75 برس کی ہوگئیں انکی 75 ویں سالگرہ منائی جاری ہے ۔شبنم نے پاکستانی فلموں میں بے مثال اور لازوال اداکاری کا مظاہر کیا وہ پاکستان کے نامور اداکاروں کے ساتھ بطور ہیروئن سامنے آئیں جن میں اداکار ندیم کے ساتھ ان کی جوڑی بہت مشہور ہوئی علاوہ ازیں وہ نامور اداکار محمد علی‘ غلام محی الدین‘ وحید مراد ‘ رحمن اور جاوید شیح کے ساتھ بھی فلموں میں جلوہ گر رہی ان کی زندگی کی پہلی فلم آخری اسٹیشن تھی جبکہ ان کی فلم آئینہ کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی پچھے دنوں جب شبنم کراچی آئیں تو ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب پزیرائی میں ہدایت کا ر سید نور نے فلم آئینہ پارٹ II کا اعلان کیا ۔