ڈائومیڈیکل یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں ڈائلیسز یونٹ کا قیام
کراچی ( ہیلتھ رپورٹر) ڈائو میڈیکل یونیورسٹی نے ٹرانسپلانٹ یونٹ اوجھا کیمپس میں ایک نئے خون کے ڈائلیسز یونٹ کا افتتاح کیا اور ساتھ ہی ہسپتال میں گردے کا میاب پیوندکاری کا یونٹ بھی متعارف بھی کرایا گیا ۔ جس کے مہمان خصوصی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سکندعلی میندھروتھے‘ تقریب میں وائس چانسلر ڈائومیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد سعید قریشی‘ پرووائس چانسلر ڈائومیڈیکل یونیورسٹی خاور جمالی‘ پرووائس چانسلر ڈائو میڈیکل یونیورسٹی محمد مسرور ‘ پرنسپل ڈائو انٹرنیشنل میڈیکل کالج زرنازواحد‘ وائس پرنسپل ڈ ائوانٹرنیشنل میڈیکل کالج پروفیسر زیبا الحق سمیت سینئر فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی ۔ وزیر صحت ڈاکٹر سکند میندھرونے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈائو میڈیکل یونیورسٹی نے صحت کے شعبے میں بہت بڑی سنگ میل عبور کی ہے۔ صحت کی سہولتات عوام کو مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے اپنے خطاب میں شرکاء سے کہا کہ اس کے قیام سے کراچی کے مریضوں سمیت ملک کے تمام مریضوں کو معاری علاج مہیا کیا جاسکے گا۔انہوں نے بتایا کہ مارچ سے لے کر اب تک ڈائو یونیورسٹی میں 16 سے زیادہ مریضوں کی کامیاب گردوں کی پیوند کاری بھی کی گئی ہے۔ سرجن پروفیسر راشد بن حامد اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ندیم احسن نے بھی خطاب کیا ۔