جولائی میں 4524 ملین روپے کی ریکوری کی‘ مکیش کمارچائولہ

18 اگست 2017

کراچی(وقائع نگار) صوبائی وزیر ایکسائز ڈٹیکیشن مکیش کمار چائولہ نے کہا ہے کہ جولائی 2017ء کے دوران محکمے نے 4524 ملین روپے کی ریکوری کی جوکہ گزشتہ سال 2016ء کے حوالے سے زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اس عرصے میں 3612 ملین روپے ریکوری ہوئی تھی۔ اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ۔ صوبائی وزیر نے بتایاکہ 2987 ملین روپے انفرا اسٹرکچر سیس کی مد میں 35 ملین روپے پروفیشنل ٹیکس کی مد میں اور 227 ملین روپے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں جمع ہوئے۔