بلدیاتی ادارے کا اہم عہدہ 2کروڑ میں فروخت ہوگیا
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی کے بلدیاتی اداروں کا ایک اہم عہدہ 2کروڑ میں بک گیا۔ ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا کہ اہم بلدیاتی ادارے کو پوسٹ کا سودا بیرون ملک ہوا ڈیل ہونے کے بعد یہ بھی طے ہوا کہ ماہانہ اقساط کی ادائیگی بھی کی جائے گی کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے ایڈمنسٹروں کے عہدوں کی بولی لگتی تھی جو زیادہ بولی دیتا تھا اس کو تعینات کردیاجاتا تھا ۔اب میئر اور چیئر مینوں کے آنے کے بعد ٹاپ پوزیشن محفوظ ہوگئیں ۔ لیکن انتظامی عہدے بدستور فروخت ہورہے ہیں