4 سال کے بعد بھی لنک روڈ مکمل نہ ہوسکی

18 اگست 2017

مکرمی!چیئرمین ٹاسک فورس اور سیز پاکستانیز ضلع راولپنڈی کے بیانات کے بعد عرض گزار ہوں کہ میں نے بحیثیت ایک اور سیز پاکستانی اگست 2015 سے ڈھوک محبوب شہید تا پکا کھوہ تحصیل گوجر خان ہزار فٹ لنک روڈ کےلئے 316 درخواستیں دیں۔فروری 2017 کے آخری 4 دن میں بتایا ایم اپی اے پی پی 3 نے اس کو کچا کرایا اس کو کنکریٹ کرانے کےلئے سی ایم منجانب کا منطور شدہ اور ریلز فنڈ 10 لاکھ 67 ہزار اس وقت ضلع کونسل راولپنڈی کے پاس موجود ہے۔فروری 2017 سے 6 ماہ گزرنے کے بعد بھی یہ 1000 فٹ لنک روڈ کنکریٹ نہ ہوسکی جس کے لئے مزید 66 درخواستیں دے چکا ہوں جس سے حلقہ کے لوگوں بالخصوص سینکڑوں علاقے کے تارکین وطن کےلئے فاصلے کم اور آسان ہوں گے براہ مہربانی PP3 MPA اس لنک روڈ کو فوری کنکریٹ کرائیں۔
)بشیر علی ڈھوک محبوب گوجرخان(