ملی وحدت!!

18 اگست 2017

اقبال فرماتے ہیں ،
؎فرد قائم ربط ملت سے ہے ،تنہا کچھ نہیں
موج ہے دریا میں اور بیرون دریا کچھ نہیں ۔
مکرمی! فرد یعنی کسی بھی قوم سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی قوموں کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔جہاں وہ اپنی قوم و ملت کے لئے اہم ہیں وہیں ان کے لئے بھی اپنی شناخت کے لئے ا پنی قوم و ملت کا حوالہ دینا از حد ضروری ہے ۔چاہے وہ کہیں بھی چلے جائیں ان کی شناخت ان کی قوم و ملک سے کی جائے گی ۔اس دنیا میں بہت سی قومیں آباد ہیں ،کچھ قومیں علاقائی بنیادوں پر بنی ہیں ،کچھ رنگ و نسل ،کچھ زبان اور کچھ مشترکہ رسوم و رواج کی بنا پر وجود میں آئیں اور انہی بنیادوں پر دنیا میں ترقی کرتی گئیں ۔پاکستانی قوم دنیا کی وہ واحد قوم ہے جس کی بنیاد مذہب پر رکھی گئی۔اسی بنیادی نقطے کو سمجھنے کی از حد ضرورت ہے ۔اس بنیادی نقطے کے بارے میں واضح تصور نہ ہونا ہی ہمیں ایک قوم کی طرح سوچنے اور عمل کرنے سے روکے ہوئے ہے ۔
(حلیمہ عرفان ۔کراچی )