سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ5 مویشی بھی ہلاک
سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری چاروا اور سجیت گڑھ سیکٹر پر بھارتی سیکورٹی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کا سلسلہ رات سے جاری ہے۔فائرنگ کی زد میں آ کر گاﺅں ٹھڈی لنگڑیالی کا رہائشی محمد شریف شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔بھارتی گولہ باری کی زد میں آکر پانچ مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ سےکئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔چناب رینجرز کی جانب سےبھرپور جوابی کارروائی پر دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔