ایشیئن گیمز: قومی باکسرز آج رپورٹ کرینگے
کراچی (سپورٹس رپورٹر) ایشیئن گیمز کی تیاری کے سلسلے میں قومی باکسنگ تربیتی کیمپ کے شرکاء آج سے نیشنل کوچنگ سینٹر میں رپورٹ کریں گے۔ قومی کوچ علی بخش بلوچ نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹرجنرل نواز گنیجیرا کی ہدایت پر نیشنل کوچنگ سینٹر میںرپورٹ کی اور کیمپ کے انعقاد کے سلسلے میں پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی کے ڈائریکٹر محکم الدین منگوریو سے تفصیلی بات چیت کی۔