افغانستان میں ہلال احمر کے مغوی 5 اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن
کابل (اے ایف پی+اے پی پی) افغان صوبے ہرات میں مسلح افراد کے ہاتھوں ریڈ کراس کے مقامی 5 اہلکاروں کے اغواء کے بعد پولیس نے شرح آپریشن شروع کر دیا ۔ افغانستان میں دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی 45فیصد مکمل ہوگئی۔ دریں اثنا بجلیم سے انگلینڈ کی ٹت بری بندرگاہ آنے والے ایک سامان بردار جہاز کے ایک کنٹینر میں سے پینتیس افراد برآمد ہوئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ ایسکس پولیس کے مطابق ان سکھ افراد کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اور یہ انسانوں کی سمگلنگ کا شکار ہوئے ہیں، ان میں سے ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔