رواں ماہ خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات سے برف پگھلے گی: بھارتی وزیر اقلیتی امور
سری نگر (اے این این) بھارت میں اقلیتوں کی وزیر نجمہ ہیبت اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکرٹریوں کی سطح کے مذاکرات سے برف پگھلے گی، ہماری نیت اچھی ہے اب دوسری طرف کی نیت دیکھنی ہے، پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی کشمیری حریت قیادت سے ملاقات سے بات چیت کیلئے ہموارکی گئی فضا متاثر ہوسکتی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان اس مہینے کی 25 تاریخ کو ملاقات ہوگی، یہ ملاقات جمود توڑ سکتی ہے۔ ہماری نیت تو صاف ہے یہی وجہ ہے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیراعظم کو اپنی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی نیت اچھی نہ ہوتی تو وہ ہرگز نواز شریف کو نہ بلاتے۔ جبکہ کانگرس نے کہا ہے بھارتی حکومت پاکستانی ہائی کمشنر اور حریت رہنمائوں کے درمیان ملاقات کی وضاحت کرے۔