متحدہ نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کو غذائی اشیا تقسیم کیں
اسلام آباد (آئی این پی) متحد ہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی جلسہ گاہ کا دورہ کیا اورالطاف حسین کی ہدایت پررابطہ کمیٹی کے ارکان حیدر عباس رضوی، رشید گوڈیل اور اسلم آفریدی نے اسلام آباد میں سیونتھ ایونیو چوک پر تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے کارکنان میں غذائی اشیاء ، جوس ، بسکٹ اور ہزاروں کی تعداد میں پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔
متحدہ / غذائی اشیا