عمران کی پریس کانفرنس میں بدنظمی کارکنوں کی بدتمیزی پر میڈیا کا بائیکاٹ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان کی پریس کانفرنس میں بدنظمی پیدا ہو گئی، تحریک انصاف کے کارکن غصے میں نظر آئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کارکنوں نے میڈیا سے بدتمیزی کی جس پر صحافیوں نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں میں ضبط نہیں جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ میرے کارکن دہشت گردی تو نہیں کرتے۔