حضرو: دو نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پر گاڑی‘ تین تولے سونا اور10 ہزار روپے چھین کر فرار
حضرو: دو نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پر گاڑی‘ تین تولے سونا اور10 ہزار روپے چھین کر فرار
حضرو (اے پی پی) حضرو میں دو نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پر اہلخانہ سے گاڑی ، تین تولے سونا اور10 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوابی کے محمد طاہر نے پولیس چوکی مکوڑی میں بیان دیا کہ میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ راولپنڈی سے پشاور جارہا تھا کہ تھانہ حضرو کی حدود میں دریائے سندھ کراس کرکے اپنے اہلخانہ کو دریا کی سیر کروانے کےلئے گاڑی کھڑی کی، واپسی پر جب گاڑی میں سوار ہوئے توپیچھے سے دو نامعلوم افراد جن کے پاس پستول تھے انہوں نے اسلحہ کے زور پر ہم سے گاڑی، تین تولے سونا اور10 ہزار روپے نقدی چھینی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔