مہمند ایجنسی میں کھیتوں سے باپ بیٹے سمیت چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی میں تحصیل یکہ غنڈ کے علاقے مچنی بنگلو میں گذشتہ رات نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کر کے باپ بیٹے سمیت چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔ چاروں افراد کی لاشیں صبح کھیتوں سے برآمد ہوئیں۔ قتل ہونے والوں میں باپ جنت، بیٹا زاہر، اور دو رشتہ دار دیدن اور احسان اللہ شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔ علاقے کی سکیورٹی سخت کرکے مچنی کے تمام راستوں پر سيکيورٹی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔